Tip:
Highlight text to annotate it
X
+Google میں خوش آمدید شروع کرنے کا طریقہ یہ ہے تاکہ اس میں دیکھنے اور کرنے لائق جو کچھ بھی ہے ان سبھی سے آپ لطف اندوز ہوسکیں
سب سے پہلے، آپ اپنا پروفائل ترتیب دینا چاہیں گے۔ دائیں سمت میں پروفائل کے آئیکن پر کلک کریں۔ آپ آئندہ ہمیشہ یہاں سے اپنے پروفائل پر واپس آسکتے ہیں۔
اپنی پسند کی خود اپنی ایک تصویر منتخب کرنے کیلئے یہاں پروفائل تصویر پر بس کلک کریں۔ آپ اپنے کمپیوٹر سے تصویر اپ لوڈ کرسکتے یا +Google میں آپ نے پہلے سے جو تصویر محفوظ کی ہے اسے منتخب کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد، اپنے واقف کار لوگوں کو تلاش کریں، اور انہیں اپنے حلقوں میں شامل کریں۔
آپ دائیں سمت میں لوگوں کے آئیکن پر کلک کرکے اپنے حلقوں میں ترمیم کرسکتے ہیں۔
آئیے خاندان کے افراد کو ایک حلقے میں شامل کریں
خاندان کے ہر فرد پر کلک کریں اور انہیں کھینچ کر فیملی والے حلقے میں ڈالیں۔
جب آپ کے حلقوں میں درست لوگ آ جائیں تو آپ اشتراک کرنے کیلئے تیار ہیں
آپ کی زندگی کی بعض چیزیں صرف مخصوص لوگوں کیلئے ہوتی ہیں۔ جیسے سالگرہ کی پارٹی کی تصاویر۔
+Google آپ کو صرف اپنی پسند کے لوگوں کے ساتھ اشتراک کرنے دیتا ہے۔
اپنی فیملی کے ساتھ آپ جن چیزوں کا اشتراک کرتے ہیں ان چیزوں پر ان کا ردعمل آپ ان کے 1s+ اور تبصروں کے ذریعہ دیکھیں گے۔
شروعات کرنے کیلئے آپ کو بس اسی کی ضرورت ہے۔ اب اسے خود آزمائیں۔