Tip:
Highlight text to annotate it
X
ہر کہانی کاایک آغاز ہوتاہے۔۔۔
اور اس کہانی کا آغاز ہوا2004 میں۔
اس وقت، علم تاریخ کا ایک نوجوان طالب علم تھا انقرہ یونیورسٹی میں، جو اداکاری میں بہت دلچسپی رکھتا تھا۔
اس کو مت پہنو۔ تم اور ذیادہ حسین لگ رہی ہو۔
میری امَی اور ایک بھائی ہے۔
وہ ایک نوجوان تھا جو پہلے پہل تھوڑا عجیب دکھتا تھا اپنی موچھوں کی وجہ سے۔
میں نے موچھیں ایک ڈرامے کے لیے رکھی تھیں نو مہینے پہلے۔
میں انہیں کٹوا نہیں سکا تھا جب میں اس مقابلے میں آیا تھا کیونکہ میرا ڈرامہ چل رہا تھا، تو میں اسی طرح اس مقابلے میں آگیا۔
ترکی پہلی بار اس نوجوان اداکار سے "ترکی کے اسٹارز" نامی مقابلے میں ملا۔
بالکل واضح طور پر ابتدا سے ہی وہ لوگوں کا پسندیدہ رہا اور آخرکار پہلی پوزیشن پر آیا۔
میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ اب سے میری زندگی میں اچھی چیزیں اور اچھے واقعات ہی رونما ہونگے۔
مجھے مواقع ملے ہیں، ایک ٹی-وی سیریز ہے،جس میں ہم کام کرنے والے ہیں-
مجھے امید ہے کہ میں اس شو میں کامیاب ہونگا۔ میں اس سیکٹر سے مستقل طور پر جڑا رہنا چاہتا ہوں۔
مقابلے میں جیتنے کے بعد اسے "فارن گرووم" ڈرامے میں ایک کردار کی پیشکش ہوئی،جس میں اس نے کام کرنا شروع کیا۔
اس لمحے سے وہ "قادر" بن گیا ترکی کے ہزاروں ناظرین کے لیئے۔
اپنے پہلے ہی ڈرامے سے وہ اتنا مشہور ہوا کہ ابتداءہی سے بین الاقومی سطح پراس کے چاہنے والے نظر آنے لگے، پڑوس ممالک یونان اور بلغاریا میں۔
انکل ھرسٹو۔۔۔
قادر!
میں نہیں کرسکتا قادر۔۔۔ اسٹیلا نے اپنا انتخاب کر لیا ہے، میرے بیٹے۔
اگر آپ اس سے ملنے میں میری مدد کریں تو میں اسے قائل کرلوں گا۔
اسٹیلا صبح یہاں سے چلی گئی ہے۔
کیا؟ کہاں گئی وہ؟
وہ جانتی تھی کہ تم یہاں آو گے،اس لیے اس نے مجھے نہیں بتایا کہ وہ کہاں جارہی ہے۔
تم سے وہ بس اتنا چاہتی ہے کہ تم طلاق کے عمل میں اس کی مدد کرو۔
کون سی طلاق؟ میں اپنی بیوی کو طلاق نہیں دوں گا۔
کوئی بات نہیں اگر ہماری اولاد نہیں، انکل۔
ابھی تو تم ایسے کہہ رہے ہو لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا اولاد کیلئے تمھاری خواہش بڑھتی جائے گی۔
اسٹیلا کہاں ہے انکل؟
میں مذہبی انسان ہوں،میں جھوٹ نہیں بول سکتا۔ میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں گئی ہے۔
مگر جانے سے پہلے وہ طلاق کا اختیار تمہیں دے کر گئی ہے۔
میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ میں اپنی بیوی کو طلاق نہیں دینا چاہتا۔
اسٹیلا کو سمجھنے کی کوشش کرو۔
اس نے تم دونوں کی بہتری کے لیے یہ کیا ہے۔
ہمیشہ۔۔۔۔ ہمیشہ ایک دوسرے کو محبت سے یاد کرنے کی کوشش کرنا۔
یہ اس کا بطور " ان چاہے عاشق" کے پہلا رول تھا، جیسے اس کی دوست چھوڑ کر چلی گئی تھی، جس کی بعد سے وہ ٹی-وی شوز کے بدقسمت عاشق کے طور پر یاد رکھاگیا۔
اس رول میں جو 106 اقساط تک رہا، وہ ایک ان چاہا عاشق بنا، جن تمام لوگوں کو وہ چاہتا تھا وہ سب اسے چھوڑ کر چلے گئے۔
حقیقی زندگی میں اس کے برخلاف، وہ ایک قابلِ دید اداکار تھا۔
بابا! میں آئسل سے پیار کرتا ہوں! اگر اس نے کسی اور سے شادی کی تو میں پٗل کے سب سے اوٗنچے حصے پر چڑھ جاوٗں گا۔
خدا نہ کرے! انتب کے لوگوں نے تم سے ذیادہ پلوں میں دلچسپی لینے والا کوئی نہیں دیکھا۔
تم ہر لڑکی کے لیے کم از کم ایک بار خود کو ضرور مارتے ہو۔
نہیں بابا! شادی کے لیے اس کا ہاتھ مانگ لیں۔
دیکھا! ہم اٗسی موضوع پرواپس آگئے۔
قادر، بیٹا ۔۔۔ ہم سب سے ذیادہ بکلاوا(ترکی میں کھائی جانے والی میٹھی چیز) کب بیچتے ہیں؟
رمضان میں-
اچھے لڑکے! اور میں نے تمہیں کیا بتایا تھا؟
کیا میں نے تمہیں نہیں بتایا تھا کہ ہم رمضان کے بعد اس کا رشتہ مانگنے جائیں گے؟
آپ نے بتایا تھا۔
تو تم کیوں بار بارمجھے ایک ہی بات دوہرانے پر مجبور کر رہے ہو۔
اٗوکیش! غصہ مت کرو۔
میں کیسے نہ ناراض ہوں، ہیریئے؟ اتنا بڑا ہو گیا ہے، مگر دیکھو اس کو!
صرف تین دن مزید صبر کر لو !
اٗف ! امؔی پکڑیں، مدد کریں۔۔۔
مقابلے کے عالاوہ، اس نے ذیادہ توجہ "فارن گرووم" میں کیے جانے والے رول سے حاصل کی،جس کے فوراَّۤ بعد اسے پہلی فلم کی آفر ملی۔
فلم کا نام تھا قدر، اور جو کردار انگن ایکیورک نے ادا کیا تھا اس کا نام تھا چیوت۔
کیمرہ کے پیچھے، ایک مشہور نام تھا، زیکی دمیرکوبز۔
چیوت ! تم نے غلط سمجھا بھائی۔
میں نے کچھ نہیں کیا۔
قدرت اور اس بچے نے جھگڑا شروع کیا تھا اور میں نے انہیں الگ کیا تھا۔ بہت لوگ گواہ ہیں اس کے چیوت !
دفعہ ہو جا ؤ۔
اس کمینے کو کچھ نہیں ہوا تھا، میں قسم کھاتا ہوں۔
چیوت، میں قسم کھاتا ہوں میں نے کچھ نہیں کیا۔ بچے جھگڑ رہے تھے اور میں چاہتا تھا ۔۔۔
چپ !
جس نے بھی اب مداخلت کی میں اس کو چھوڑوں گا نہیں۔
بھائی میں نے کچھ نہیں کیا ! میں نے کچھ نہیں کیا !
اسے جانے دو!
زگر، تم اس میں شامل مت ہو۔
کامل کو باہر لے جاؤ۔۔۔
کیا ہو گا اگر میں شامل ہو گیا تو؟
میں نے کہا "دور رہو"
گولی مارو مجھے !
گولی مارو مجھے !
گولی مارو مجھے !
2006 میں فلم " قدر" میں کیے گئے کردار کو اتنا پسند کیا گیا کہ اس کے لیے اس نے دو ایوارڈ بھی جیتے حلانکہ وہ کردار مشکل سے 10 منٹ کا تھا اور اس نے " موسٹ پرومسنگ ینگ ایکٹر " کا ایوارڈ بھی جیتا سیاد اور کسود کے۔